Tuesday, April 16, 2024

بعض سیاسی جماعتیں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں ، احسن اقبال

بعض سیاسی جماعتیں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں ، احسن اقبال
December 12, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہےکہ بعض سیاسی جماعتیں سیاسی انتشار چاہتی ہیں ۔ حلقہ بندی کا قانون پاس نہ ہوا تو الیکشن کے التوا کی سازش کامیاب ہوجائے گی ۔ انہوں نےاسحاق ڈارکےخلاف کیس کو سیاسی قراردےدیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی میں پہلے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کاافتتاح کردیا۔ صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف حلقہ بندی کا قانون سینٹ سے پاس کروانےمیں ہچکچارہی ہیں۔
انہوں نےکہاکہ کسی جمہوری جماعت پر پابندی لگانے کا کوئی اراداہ نہیں۔ اسحاق ڈار کے خلاف سیاسی انتقام پرمبنی کیس بنایا گیا ہے۔ معلوم اور نہ معلوم سب کو جانتے ہیں ۔ وہ سن لیں 2018 پاکستان کا سنگ میل ہے۔
اس سے پہلے مقامی ہوٹل میں سی پیک سے متعلق سیمنار سےخطاب کرتےہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں ترقی کا عمل رک گیا ہے ۔
مستقبل میں ایشیا ترقی کا مرکز ہوگا ۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کو حقیقی صنعتی ملک بنایا جائے گا ۔