Friday, April 26, 2024

بطور کپتان ورلڈ کپ جیتنا میرا خواب ہے ، سرفراز احمد

بطور کپتان ورلڈ کپ جیتنا میرا خواب ہے ، سرفراز احمد
April 7, 2019

کراچی ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ  قومی ٹیم میگا  ایونٹ کا فائنل کھیلے گی، بطور کپتان پاکستان کے لیے ورلڈکپ جیتنا میرا خواب ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان مشاورت سےہو گا ، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،بھارت اورپاکستان کی ٹیمیں فائنل فور مرحلے میں جائیں گی۔

کپتان نے مزید کہا  وکٹیں نہ لینا آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں ہار کی وجہ بنی ، محمد عامر کی فارم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا اچھے باؤلر ہیں لیکن وہ وکٹیں نہیں لے پارہے۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوچ اور چیف سلیکٹر کیساتھ اچھے تعلقات ہیں،شعیب ملک تجربہ کارکھلاڑی ہیں ورلڈ کپ میں ان کے تجربے کی ضرورت ہو گی۔

میگا ایونٹ میں  ایک لیگ اسپنر کیساتھ جائیں گے ، آرمی کیپس پہننے کی

ضرورت پڑی تو پہن کر کھیل سکتے ہیں۔