Thursday, April 25, 2024

بصارت سے محروم افراد کیلئے دنیا کی پہلی بریل سمارٹ واچ متعارف

بصارت سے محروم افراد کیلئے دنیا کی پہلی بریل سمارٹ واچ متعارف
February 28, 2017

سیئول (ویب ڈیسک) بینائی سے محروم افراد کے لیے جنوبی کورین کمپنی نے دنیا کی پہلی بریل سمارٹ واچ بنائی ہے۔ یہ بریل سمارٹ واچ چار بیٹریوں کی مدد سے چلتی ہے۔ بصارت سے محروم افراد کے لیے کئی دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی موجود ہیں لیکن ان میں سے بیشتر آواز کے سہارے کے ذریعے کام کرتی ہیں۔

موجودہ ڈیجیٹل بریل ریڈنگ ڈیوائسز زیادہ تر بھاری اور مہنگی ہیں جنہیں صرف پانچ فیصد نابینا افراد ہی خرید سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں ساڑھے 28 کروڑ سے زائد افراد بصارت سے محروم ہیں۔