Friday, April 26, 2024

بصارت اور سماعت کی قوت سے محروم ماہر تعلیم ہیلن کیلر کا آج 135واں یوم پیدائش

بصارت اور سماعت کی قوت سے محروم ماہر تعلیم ہیلن کیلر کا آج 135واں یوم پیدائش
June 27, 2015
لاہور(92نیوز)دیکھنے اور سْننے کی صلاحیت سے محروم باصلاحیت سماجی خاتون اور عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم ہیلن کیلر کا 135یوم پیدائش آج 27جون کو منایا جا رہا ہے۔ ہیلن کیلر27 جون 1880میں امریکی شہر الابامہ میں پیدا ہوئیں اور صرف ڈیڑھ سال کی عمر میں سخت بیماری کے باعث دیکھنے اور سْننے کی صلاحیت سے محروم ہوگئیں، ہیلن کیلر پہلی ڈیف بلائنڈ خاتوں تھی جنہوں نے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ ہیلن کیلر کی زندگی دنیا بھر میں معذور افراد کے لیے ایک مثال بن گئی اور ثابت کر دیا کہ دیکھنے اور سننے کی سماعت سے محروم لوگ سماج پر بوجھ نہیں ہوتے، بلکہ وہ بھی معاشرے میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ہیلن کیلر اپنی ساری زندگی معذور افراد کے حقوق کے لیے اپنی کوششیں کرتی رہیں، جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ امریکا میں انہوں نے بلائنڈ فاؤنڈیشن قائم کروایا اور جب تک وہ زندہ رہیں، دنیا بھر میں آنکھوں کی سماعت سے محروم افراد کے لیے چلنے والے اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے فنڈز فراہم کرتی رہیں۔