Wednesday, May 15, 2024

بشیر میمن جو بھی کہہ رہا ہے جھوٹ ہے، وزیراعظم عمران خان

بشیر میمن جو بھی کہہ رہا ہے جھوٹ ہے، وزیراعظم عمران خان
April 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا، بشیر میمن جو بھی کہہ رہا ہے جھوٹ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اینکرپرسنز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، کابینہ میٹنگ میں خواجہ آصف کیخلاف تحقیقات کا کہاتھا، جہانگیر ترین کے معاملے میں انصاف ہوگا، کبھی کسی کے بارے میں کیس بنانے کا نہیں کہا۔

انہوں نے کہا، سابق ڈی جی ایف آئی اے صرف اومنی گروپ پر بریف کرتے تھے، مریم نواز کیخلاف دہشتگردی کیس کرنے کا بھی حکم نہیں دیا، جہانگیر ترین کے معاملے میں انصاف ہوگا۔

اُن کا مز ید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کیس کی تحقیقات کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں بھی کرچکے تھے، بشیر میمن کو صرف خواجہ آصف کے اقامے کے معاملے پر تحقیقات کا کہا تھا۔