Saturday, April 20, 2024

بشار الاسد نے مزید 7 سال کیلئے شام کے صدر کا حلف اٹھا لیا

بشار الاسد نے مزید 7 سال کیلئے شام کے صدر کا حلف اٹھا لیا
July 18, 2021

دمشق (92 نیوز) بشار الاسد نے مزید سات سال کے لیے شام کے صدر کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سیاسی اور عسکری حکام نے شرکت کی، بشار الاسد 26 مئی کو 95 فیصد ووٹ لے کر چوتھی بار صدرمنتخب ہوئے تھے، جس پر عالمی برادری نے اعتراضات اٹھائے تھے۔

بشار الاسد 2000ء کے بعد سے شامی صدر کے طور پر خدمت کر رہے ہیں۔ ان سے قبل ان کے والد حافظ الاسد 30 سال تک شام کی قیادت کرتے رہے۔