Sunday, September 8, 2024

بسمہ کی موت بھی قائم علی شاہ پر اثر نہ کرسکی ، سائیں کی ایک بارپھرشاہی پروٹوکول میں خیر پور آمد

بسمہ کی موت بھی قائم علی شاہ پر اثر نہ کرسکی ، سائیں کی ایک بارپھرشاہی پروٹوکول میں خیر پور آمد
January 10, 2016
خیرپور(92نیوز)غریب کی بسمہ  جان سے گئی میڈیا کی چیخ و پکار بھی رائیگاں رہی خیر پور میں  چھٹی منانے کے بہانے  سید قائم علی شاہ   نے  ایک بار  پھر پروٹوکول کا شانداہ مظاہرہ  کیا جس سے  عوام کے دل میں ایک  ہی بات آ تی ہے  کہ لوگ زندہ رہیں نہ رہیں شاہانہ  طرز حکمرانی کی روائت زندہ رہنی چاہیے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے غریب کی بسمہ کو مرنے دیجیے  میڈیا کو چیخنے چلانے دیجیے بھٹو کے  روٹی کپڑا اور مکان کو دفنا دیجیے لوگوں کو گھنٹوں قطار وں میں لگا رہنے دیجیے  سائیں جی کی بس روائت زندہ رہنی چاہیے ۔ بادشاہوں  سی طرز حکمرانی کی روائت چلتی رہنی چاہیے خیر پور میں   آپ کی آ مد پر کرفیو کا سماں  رہا تو کیا فکر سڑکیں عوام کے لئے بند کر دی گئیں تو کیا فکر خیر پور کی کوئی بسمہ اسپتال نہ  پہنچ سکی ، کوئی  اپنے امتحانی مر کز تک نہ پہنچ سکی  تو کیا بس روائت زندہ رہنی چاہیے شاہانہ طرز حکمرانی کی روایت چاہے دورہ خیر پور محض چھٹی گزارنے کا بہانہ ہو  چاہے افسر آپ  کی تقریر میں سوتے رہیں چاہے کوئی موبائیل کو آپ سے زیادہ  معتبر جانے چاہے میڈیا پھر پروٹوکول کی لائن پر اپنی لائنز لکھے  آپ کسی کی فکر نہ کیجیے  لوگ زندہ رہیں نہ رہیں بس روائت زندہ رہنی چاہیے۔