Saturday, April 27, 2024

بسمہ اغوا کیس نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا

بسمہ اغوا کیس نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا
May 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز) بسمہ اغوا کیس نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ۔ بڑے شہر کے سب سے زیادہ ضلع   سے  بسمہ اغواء کیس ساوتھ زون کی آپریشن اور تفتیشی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا۔ بسمہ اغوا کیس میں لڑکی کو کو تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر آنا نصیب ہوا، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد بھی ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی، تفتیش بھی اے وی سی سی کو منتقل کرنا پڑی۔ کراچی کا حساس ساؤتھ زون ناکے اور اسنیپ چیکنگ کا جال لگتا ہے ،  نظر ایسی کہ کوئی بھی شخص پوچھ گچھ اور تلاشی سے بچ نہ پائیں اور بے خبری کا یہ عالم کہ لڑکی اغوا ہوجائے لیکن ملزمان نظر ہی نہ آئیں۔ ساؤتھ آپریشن پولیس کی ناقص کارکردگی، ڈیفنس سے اغواء بسمہ کو تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر آنا نصیب ہوا ۔ صرف یہ ہی نہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزمان کا سراغ نہ لگایا جاسکا،ایس ایس پی ساوتھ پیر محمد شاہ نے ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ ادھر ساؤتھ کی تفتیشی پولیس نے بھی ناکامی کا ٹیکہ ماتھے پر سجالیا، تفتیش اے وی سی سی کو منتقل کر دی گئی ۔  تفتیشی ذرائع کے مطابق تین اغواء کاروں نے تاوان کی رقم بھی ضلع ساؤتھ میں وصول کی، بسمہ اور تاوان دینے والے کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔