Thursday, May 2, 2024

بزنس کمیونٹی ملکی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

بزنس کمیونٹی ملکی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال
December 15, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ملاقات کی۔ کہا کہ بزنس کمیونٹی ملکی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ کہا کہ نیب نے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے کیسز ایف بی آر کو ریفر کردیئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کاروباری طبقے کا انڈر انوائسنگ کا کوئی کیس ہے تو وہ بھی ایف بی آر کو بھیجا جائے گا۔ نیب انسان دوست اور بزنس فرینڈلی ادارہ ہے۔

اِس موقع پر وفد ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی کاوشوں کو سراہتی ہے۔