Tuesday, April 23, 2024

بزنس مین گروپس اور کراچی چیمبر نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

بزنس مین گروپس اور کراچی چیمبر نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا
June 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بزنس مین گروپس اور کراچی چیمبر نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا۔ چینی، دودھ، گھی، تیل اور مشروبات پر ٹیکس کے نفاذ پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔وفاقی بجٹ پر کراچی کا کاروباری طبقہ ناراض ہو گیا ، تحفظات کا اظہار بھی کردیا بزنس مین گروپس اور کراچی چیمبر نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا۔ بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کہتے ہیں ہر چیز پر ٹیکس لگادیا گیا، غریب آدمی براہ راست متاثر ہوگا۔ تاجر رہنما حنیف گوہر بھی بجٹ سے مایوس نظر آئے  اور  تاجر برادری کو ریلیف نہ دینے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ صنعتکار ایس ایم منیر بھی بجٹ پر نالاں ہیں، کہا کہ ان چیزوں پر بھی ٹیکس لگادیا گیا، جو ٹیکس سے مستثنیٰ تھیں۔ تاجر رہنما کہتے ہیں ہماری تجاویز پر عمل کیا جاتا تو بجٹ کو بہتر بنایا جاسکتا تھا۔