بزرگ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن شروع ہوگئی، اسد عمر
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ بزرگ شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن شروع ہوگئی، 65 سال یا زائد عمر کے شہری رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
Pleased to announce that registration for getting covid vaccine is now open for all citizens 65 and above. Just write down ur CNIC number and send message on 1166. Inshallah vaccinations for this age group will start in march
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 15, 2021
سوموار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں اُنہوں نے لکھا کہ بزرگ شہری رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں، 65 سال اور زیادہ عمر کے شہریوں کو ویکسین مارچ سے لگنا شروع ہوگی۔