Friday, April 19, 2024

بزرگ خاتون کی جھونپڑی نہ گرانے کی اپیل وزیراعظم تک پہنچ گئی ‏

بزرگ خاتون کی جھونپڑی نہ گرانے کی اپیل وزیراعظم تک پہنچ گئی ‏
March 18, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) بزرگ خاتون کی جھونپڑی نہ گرانے کی اپیل وزیراعظم عمران خان تک پہنچ گئی، ویڈیو کال کے ذریعے نسیم بی بی سے ٹیلی فون پر بات بھی کی، فوری طور پر خاتون کی مدد کرنے کی ہدایت پر عمل بھی ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر بزرگ بے سہارا خاتون نے دہائی دی تو وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لے لیا۔

بہارہ کہو کے قریب رہنے والی بزرگ خاتون نے جھونپڑی نہ گرانے اور کمرہ تعمیر کرنے کی فریاد کی۔

وزیراعظم نے ویڈیو کال کے ذریعے نسیم بی بی سے بات کی اور تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

عمران خان کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کے رکن اسمبلی علی اعوان بے یارومددگار خاتون کے پاس پہنچے  اور متبادل جگہ فراہم کرنے کی پیشکش کی، جسے خاتون نے قبول نہ کیا۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو داماد چودھری عمران نسیم بی بی کو لینے پہنچ گیا اور پولیس کو تحریری طور پر خاتون کی بہتر کفالت کی یقین دہانی بھی کرائی۔