Tuesday, April 16, 2024

بزرگ جوڑے پر تشدد کا معاملہ ، تحقیقاتی کمیٹی ملتان پہنچ گئی

بزرگ جوڑے پر تشدد کا معاملہ ، تحقیقاتی کمیٹی ملتان پہنچ گئی
November 21, 2017

ملتان ( 92 نیوز ) بزرگ جوڑے پر پولیس کے تشدد کے معاملہ پر وزیراعلیٰ کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی ملتان پہنچ گئی۔ تحقیقاتی ٹیم بزرگ جوڑے کے بیانات بھی قلمبند کرے گی۔
ملتان میں پولیس گردی کا شکار بزرگ جوڑا دفاتر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد آخرکار پولیس لائن پہنچ ہی گیا۔ ملتان پہنچنے والی وزیر اعلیٰ پنجاب کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو اس بزرگ جوڑے کو پیش کر دیا گیا۔
ایم ڈی اے چوک پر سڑک کنارے احتجاجاً بیٹھے ادریس اور اسکی اہلیہ نسیم مائی کو پولیس نے گھسیٹتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ اس بوڑھے جوڑے کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ ایم ڈی اے کے خلاف احتجاج کر رہا تھا کہ انکی زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری نوٹس لیکر پولیس افیسران، اہلکاروں کو معطل بھی کیا ۔
کمشنر ملتان نے اس بزرگ جوڑے کو آج صبح اپنے دفتر طلب کیا لیکن ان سے ملاقات بھی نہ ہوئی ۔ ایڈیشنل آئی جی حسین اصغر کی سربراہی میں لاہور سے آنیوالی تحقیقاتی ٹیم نے بزرگ جوڑے کو پولیس لائن میں طلب کیا ہے۔