Monday, September 16, 2024

بزدلانہ حملےہمیں دہشت زدہ نہیں کرسکتے : چیف شماریات

بزدلانہ حملےہمیں دہشت زدہ نہیں کرسکتے : چیف شماریات
April 5, 2017
اسلام آباد(92نیوز)چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ لاہور میں مردم شماری کا عمل جاری رہے گا بزدلانہ حملے ہمیں دہشت زدہ نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کےمطابق چیف شماریات آصف باجوہ نے لاہور میں مردم شماری کے عملے پر حملے کی پُرزور مذمت کی ہے اور اس پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سےاظہار ہمدردی کی ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمیں دہشت زدہ نہیں کر سکتے۔ مردم شماری کا عمل پورے ملک میں جاری رہے گااور اپنے مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا ۔