Tuesday, May 7, 2024

بزدل بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر آبادی پر فائرنگ ، 4افراد زخمی ہو گئے

بزدل بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر آبادی پر فائرنگ ، 4افراد زخمی ہو گئے
November 10, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) بھارتی فورسز نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  آبادی کو نشانہ بنایا جس سے چار افراد زخمی ہو گئے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کنٹرول لائن  پر لیپا سیکٹر  پر جارحیت کا مظاہرہ کیا  اور ایک بار پھر  بھاری ہتھیاروں سے فائر بندی کی  کھلی خلاف ورزی کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 4 شہری شدید زخمی ہوئے،بجلدار اورباٹلیاں کے دیہات سے تعلق رکھنے والے ظہیر، ناصر، منیر اور شوکت زخمیوں میں شامل ہیں۔ بھمبر کے نزدیک باگسر سیکٹر میں بھی بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔۔ جس کے نتیجے میں گجراکھ گاؤں کی 20 سالہ تانیہ بی بی زخمی ہو گئی ۔۔ پاک فوج نے بھارتی بزدل فورسز کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔