Wednesday, May 15, 2024

بزدار حکومت حقیقی ترقی کیلئے سرگرم عمل ، دس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

بزدار حکومت حقیقی ترقی کیلئے سرگرم عمل ، دس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
January 3, 2021

لاہور (92 نیوز) بزدار حکومت یکساں اور حقیقی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ بارہ ارب پچیس کروڑ روپے کے دس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔

 وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کریم بلاک فلائی اوور کیلئے دو ارب بیس کروڑ ، شیراں والا فلائی اوور کیلئے ساڑھے چار ارب ، شاہکام چوک فلائی اوور کیلئے تین ارب اسی کروڑ روپے منظور کر لیئے گئے۔ مری، میانوالی، ڈیرہ غازی خان میں منصوبوں کیلئے فنڈز بھی منظور کر لیئے گئے۔ والٹن ایئرپورٹ پر سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کی تجویز بھی سامنے آ گئی۔

میو اسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کیلئے 35 کروڑ روپے کے ایکیوپمنٹ خریدے جائینگے۔ شیراں والا فلائی اوور کی تعمیر کیلئے ساڑھے چار ارب جبکہ شاہکام چوک پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 3 ارب 80 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ کوٹ چھٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی رہائشگاہ اور تحصیل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ 5 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔

کوہ سلیمان کے موضع کاروں میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے سول ڈسپینسری قائم کی جائے گی۔ مری میں 03 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر کی جائیگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صحت نہیں عوام کی زیادہ فکر ہے۔ گھر سے سرکاری امور باقاعدگی کے ساتھ سرانجام دے رہا ہوں۔