Wednesday, May 8, 2024

بزدار حکومت انسداد کورونا وائرس کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، فیاض الحسن چوہان

بزدار حکومت انسداد کورونا وائرس کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، فیاض الحسن چوہان
April 5, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے  بزدار حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، صوبے بھر میں انتظامیہ اور پولیس فوج کے ساتھ جزوی لاک ڈاؤن کو یقینی بنا رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  وزیرِ اعلیٰ کی ہدایات پر وزراء اور مشیران مختلف اضلاع میں گندم خریداری مہم کی نگرانی کر رہے ہیں، محکمہ خوراک نے فلور ملز کو گندم کی ریلیز 25680 میٹرک ٹن سے بڑھا کر 30 ہزار میٹرک ٹن کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سردار عثمان بزدار نے ثابت کر دیا کہ وہ باتوں سے زیادہ کام پر یقین رکھتے ہیں،صوبے بھر میں انتظامیہ اور پولیس فوج کے ساتھ جزوی لاک ڈاؤن کو یقینی بنا رہے ہیںان  کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں، گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ  وزیرِ اعلیٰ کی ہدایات پر وزراء اور مشیران مختلف اضلاع میں گندم خریداری مہم کی نگرانی کر رہے ہیں، محکمہ خوراک نے فلور ملز کو گندم کی ریلیز 25680 میٹرک ٹن سے بڑھا کر 30 ہزار میٹرک ٹن کر دی ہے،صوبے میں مستحقین میں انصاف امداد پروگرام کے تحت ڈیڑھ سو کروڑ کی امدادی رقم تقسیم کر دی گئی ہے۔