Friday, April 26, 2024

بریگزٹ کے باعث پاؤنڈ کی قدر میں کمی ،ڈاؤجونز میں 500سے زائد پوائنٹس کی کمی

بریگزٹ کے باعث پاؤنڈ کی قدر میں کمی ،ڈاؤجونز میں 500سے زائد پوائنٹس کی کمی
December 11, 2018
لندن ( 92 نیوز) بریگزٹ کے اثرات عالمی منڈی پر بھی نمایاں ہونے لگے، پاؤنڈ کی قدر میں کمی کے باعث ڈاؤ جونز میں 500سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں برطانوی وزیراعظم  کی جانب سے بریگزٹ پر ووٹنگ  موخر کیے جانے کے بعد شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، برطانوی پاؤنڈ بیس ماہ کی سب سے کم ترین سطح پر چلا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قدر صفر اعشاریہ چار اور یورو کے مقابلے میں صفر اعشاریہ چھ فیصد گرگئی۔ پاؤنڈز کی  قدر میں گراوٹ کے باعث ڈاؤ جونز میں ایک اعشاریہ  نو فیصد جبکہ ایس اینڈ پی میں ایک عشاریہ سات فیصد کمی واقع ہوئی۔