Thursday, April 25, 2024

بریگزٹ کیلئےبرطانیہ اور یورپ تجارتی ڈیل کے قریب پہنچ گئے

بریگزٹ کیلئےبرطانیہ اور یورپ تجارتی ڈیل کے قریب پہنچ گئے
November 29, 2017

لندن (92 نیوز) بریگزٹ کیلئےبرطانیہ اور یورپ تجارتی ڈیل کے قریب پہنچ گئے، برطانیہ نے ڈیل کیلئےپچاس ارب پاؤنڈز کی پیشکش کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکام نے تجارتی ڈیل کیلئے پچاس ارب پاؤنڈزکی پیشکش کی ہے جس کابرسلز میں یورپی یونین کے حکام نے خیر مقدم کیاہے۔ تاہم برطانوی حکومت کاکہنا ہے کہ ابھی ڈیل کیلئے رقم مختص نہیں کی گئی۔

ادھربرطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فریقین کے درمیان ساٹھ ارب پاؤنڈز میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ٹیلی گراف کے مطابق آئندہ ہفتے وزیراعظم ٹریزامے اور جین کلاؤڈ جنکرکے درمیان ہونےوالی ملاقات میں ڈیل کو حتمی شکل دی جائے گی۔