Friday, March 29, 2024

بریگزٹ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، صورتحال واضح نہ ہوسکی

بریگزٹ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا،  صورتحال واضح نہ ہوسکی
March 20, 2019

لندن ( 92 نیوز) بریگزٹ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟، صورتحال واضح نہ ہوسکی، وزیراعظم ٹریزامے انخلا میں تاخیر کیلئے یورپی یونین کو خط لکھیں گی، وزیرخزانہ کہتے ہیں تاخیر کا مقصد پارلیمان سے بریگزٹ ڈیل پر حمایت  حاصل کرنا ہے۔

تین سال گزر گئےبرطانیہ کی یورپی یونین سےعلیحدگی (بریگزٹ  ) اب بھی مشکلات کا شکار ہے۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے بریگزٹ  ڈیل پرنئی ووٹنگ کی اجازت نہ ملنے کے بعدبریگزٹ میں تاخیرکیلئےیورپی رہنماؤں کو خط لکھیں گی۔

برطانوی خبررساں ادارےکےمطابق اگرچہ یہ واضح نہیں کہ وہ کتناوقت مانگیں گی تاہم خیال کیاجارہا ہےکہ وہ کم ازکم 3 ماہ کی تاخیرکامطالبہ کرسکتی ہیں۔

دوسری جانب برطانوی وزیرخزانہ فلپ ہیمنڈکاکہنا ہے کہ بریگزٹ پرحکومت مختصرترین تاخیرچاہتی ہے،اس حوالےسےسب کاموقف ایک ہے اور یہ سب برطانوی عوام کی زندگیاں اورمستقبل محفوظ بنانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

ادھر10ڈاؤننگ اسٹریٹ کےمطابق برطانوی وزیراعظم ایک ایسے وقت میں خط لکھنے جا رہی ہیں جب یورپی یونین کے اہم ترین اجلاس  میں صرف 2 روزباقی رہ گئے ہیں۔