Friday, April 26, 2024

بریگزٹ ڈیل کی منظوری ہو گی یا نہیں ، فیصلہ آج ہو گا

بریگزٹ ڈیل کی منظوری ہو گی یا نہیں ، فیصلہ آج ہو گا
January 15, 2019
لندن ( 92 نیوز) بریگزٹ ڈیل کی منظوری ملے گی یا نہیں ، فیصلہ آج ہوگا، برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کی پارلیمانی ارکان  کو ڈیل کے حق میں ووٹ دینے کیلئے قائل کرنےکی کوششیں جاری ہیں  ، ان کا کہنا ہے کہ بریگزٹ بلاک کرنا جمہوریت کیخلاف بغاوت ہوگی ۔ برطانوی میڈیا نے پیشگوئی کی ہے کہ ٹریزا مے کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جو کسی بھی حکومت کی سو سال کی بدترین ہار ہوگی ،ووٹنگ سے قبل  پارلیمنٹ میں  بریگزٹ پر گرما گرم بحث ہوئی ۔ وزیر اعظم ٹریزا مے نے ارکان پارلیمنٹ سے  مجوزہ معاہدے  پر  نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  بریگزٹ ڈیل  بلاک کرنا جمہورت کیخلاف بغاوت ہوگی جبکہ نو ڈیل بریگزٹ سے برطانیہ کی سکیورٹی اور معیشت  خطرے میں پڑسکتی ہے ۔ اپوزیشن   لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن نے  ڈیل پر تنقید کرتے ہوئے اُسے  ملک کیلئے  خطرناک قرار دیا، کوربن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم  ارکان  پارلیمنٹ کے تحفظات دور کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں ،وقت آگیا ہے کہ اب عام انتخابات کرائے جائیں ۔ ٹریزامے کے پاس شکست کی صورت میں آئندہ پیر تک کا وقت ہے، جس کے دوران وہ پارلیمنٹ کو اپنے اگلے منصوبے سے آگاہ کریں گی۔اُن کے پاس آپشن  ہے  کہ وہ ڈیل کو دوبارہ منظور کرانے کی کوشش کریں  یا پھر  نیا معاہدہ کریں جسے یا تو پارلیمنٹ تجویز کرے گی یا پھر یورپی یونین۔ ٹریزامے کے پاس بریگزٹ کو روکنے یا تاخیر سے کروانے کا اختیار بھی ہے۔