Thursday, April 25, 2024

بریگزٹ ڈیل پر اختلافات،وزیر دفاع گیون ولیمسن کے پارلیمانی سیکرٹری وِل کوئنس مستعفی

بریگزٹ ڈیل پر اختلافات،وزیر دفاع گیون ولیمسن کے پارلیمانی سیکرٹری وِل کوئنس مستعفی
December 9, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی وزیر دفاع  گیون ولیمسن کے پارلیمانی سیکرٹری اور ممبر پارلیمنٹ وِل کوئنس نے بریگزٹ ڈیل پر اختلافات کے باعث استعفیٰ دے دیا۔ وِل کوئنس  کا کہنا تھا کہ بریگزٹ ڈیل کی حمایت کا مطلب کئی سالوں تک یورپی یونین کے اصولوں پر چلنا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم ٹریزا مے سے مطالبہ کیا کہ وہ دوبارہ یورپی یونین کے پاس جائیں اور ایسی  ڈیل کریں جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔ پینتیس سالہ وِل کوئنس کول چیسٹر سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں اہم ووٹنگ بارہ دسمبر کو ہو گی تاہم ممبران کی بڑھتی مخالفت کے باعث اس کی منظوری مشکل دکھائی دے رہی۔