Saturday, April 27, 2024

بریگزٹ پلان پر عمل درآمد امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارتی ڈیل کا قتل ہو گا، ٹرمپ

بریگزٹ پلان پر عمل درآمد امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارتی ڈیل کا قتل ہو گا، ٹرمپ
July 13, 2018
لندن (92 نیوز) ٹرمپ نے کہا کہ بریگزٹ پلان پر عمل درآمد امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارتی ڈیل کا قتل ہو گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ میلانیہ کے ہمراہ چار روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے۔ بیلن ہائم پیلس میں  تقریب منعقد ہوئی جس میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے اُن کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر فوجی بینڈز نے مختلف دھنیں بھی پیش کیں۔ ٹرمپ کی آمد پر ہزاروں افراد پیلس کے باہر جمع تھے جنہوں نے  امریکی صدر کیخلاف شدید نعرے بازی  کی ۔ چند مظاہرین نے تو امریکی صدر کا روپ بھی دھار رکھا تھا۔ اس سے قبل برطانوی اخبار کو خصوصی انٹریو میں ٹرمپ  اپنی میزبان تھریسا مے پر برس پڑے اور بریگزٹ پلان کو کمزور قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مے کو بتایا تھا کہ یورپین یونین سے کیسے ڈیل کرنی لیکن انہوں نے اس کے برعکس کیا۔ اگر پلان پر عمل درآمد کیا گیا تو امریکا مستقبل میں برطانیہ کے بجائے یورپین یونین سے تجارتی ڈیل کرے گا۔ امریکی صدر آج ملکہ برطانیہ الزبیتھ سے ملاقات کریں گے  جبکہ اُن کی شکل کا بنایا گیا بے  بی  ٹرمپ غبارہ بھی  لندن کی فضاؤں میں پرواز کرے گا۔