Tuesday, May 21, 2024

بریگزٹ پر ممکنہ ہنگامے، شاہی خاندان کے محفوظ مقام پرمنتقلی کا منصوبہ تیار

بریگزٹ پر ممکنہ ہنگامے، شاہی خاندان کے محفوظ مقام پرمنتقلی کا منصوبہ تیار
February 3, 2019
لندن (92 نیوز) بریگزٹ پرممکنہ ہنگامہ آرائی کے پیش نظرملکہ برطانیہ  سمیت شاہی خاندان کےمحفوظ مقام پرمنتقلی کامنصوبہ تیار کر لیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق  اگلے ماہ بریگزٹ کے پیش نظر ملک میں ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے ،اس لیے خفیہ اداروں نے شاہی خاندان کی سکیورٹی محفوظ بنانے کیلئے سرد جنگ کے طرز پر پلان تیارکیا ہے ۔ جس کے مطابق شاہی خاندان کے افراد کو تیرتے ہوئے بنکر میں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سردجنگ کے دوران بھی شاہی خاندان کے افراد کو تحفظ کیلیے مختلف گھروں میں منتقل کیا گیا تھا۔ برطانیہ کو 29 مارچ تک بریگزٹ پلان کے تحت یورپی یونین سے انخلا کرنا ہے۔