Friday, March 29, 2024

بریگزٹ پر مزید مذاکرات ہفتے کو برسلز میں ہوں گے

بریگزٹ پر مزید مذاکرات ہفتے کو برسلز میں ہوں گے
November 22, 2018
لندن (92 نیوز) بریگزٹ پر مزید مذاکرات ہفتے کو برسلز میں ہوں گے۔ گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے تھے۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے مذاکرات کیلئے گزشتہ روز برسلز گئی تھیں جہاں انہوں نے یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر سے ملاقات کی۔ ٹریزا مے کا کہنا تھا کہ ملاقات میں بہت سے امور طے نہیں ہوسکے، اس لیے وہ ہفتے کے روز دوبارہ برسلز جائیں گی جہاں مذاکرات کا ایک اور دور چلے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کی ڈیڈ لائن مارچ 2019 تک ہے تاہم وزیراعظم ٹریزامے ابھی تک بریگزٹ مذاکرات کے خدو خال ہی طے نہیں کر سکیں۔ اس وجہ سے وزیراعظم پر انکی پارٹی اور اپوزیشن کی جانب سے دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔