Tuesday, May 21, 2024

بریگزٹ پر غیر یقینی صورتحال برقرار،ٹریزامے باغیوں کو منانے کیلئے کوشاں

بریگزٹ پر غیر یقینی صورتحال برقرار،ٹریزامے باغیوں کو منانے کیلئے کوشاں
January 29, 2019
لندن ( 92 نیوز) بریگزٹ  پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے جب کہ برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے  اپنے باغی ارکان کو منانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ وزیراعظم ٹریزامے کو بریگزٹ ڈیل منظورکروانےکیلئےایک اور کڑے امتحان کاسامنا ہے ،  بریگزٹ ڈیل سے متعلق متبادل منصوبے پر ووٹنگ آج ہوگی برطانوی اخبار کےمطابق وزیراعظم ٹریزامےبھی بغیرکسی ڈیل کےیورپی یونین سےنکلنانہیں چاہتیں، اس حوالےسے انہوں نے پارلیمنٹ کو بھی آگاہ کردیاہے۔ وزیراعظم ٹریزامےنےٹوری ارکان سےبھی  پلان بی کی حمایت کا کہہ دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکان  پارلیمنٹ کسی بھی ایسےمنصوبےکو ووٹ نہ دیں جس سےبریگزٹ میں تاخیرہو۔۔ دوسری جانب یورپی یونین کے مذاکرات کار سبین وےاینڈ نےنوڈیل کےخدشات ظاہرکردیے، وہ کہتی ہیں برطانیہ کےبغیر کسی ڈیل کےیورپی یونین سےنکلنےکےامکانات بہت زیادہ ہیں۔ ادھر برطانوی وزیرصحت نےنوڈیل کی صورت میں ہنگاموں سے بچنے کے لیے مارشل لاء، کرفیو اور فوج کواستعمال کرنےکاامکان ظاہرکردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ممکنہ سول انتشار کو دبانے کے لیے برطانیہ کے پاس مارشل لا لگانے کا آپشن موجود ہے۔