Monday, May 20, 2024

بریگزٹ پر بین الجماعتی مذاکرات کی کامیابی کے امکانات بھی ختم ہونے لگے ‏

بریگزٹ پر بین الجماعتی مذاکرات کی کامیابی کے امکانات بھی ختم ہونے لگے ‏
April 24, 2019

لندن ( 92 نیوز) بریگزٹ پربین الجماعتی مذاکرات کی کامیابی کےامکانات بھی ختم ہونےلگے، کنزرویٹو اور لیبرکے رہنماؤں نے ایک دوسرے پرالزام تراشیاں شروع کردیں۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعت لیبرسےمذاکرات مشکل مگرسنجیدہ تھے، ان کےترجمان کاکہناہےکئی شعبوں میں بات چیت کافی مشکل ثابت ہوئی،حکمراں جماعت نےالزام لگایاہے کہ مذاکرات میں لیبرمشکلات پیداکررہی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جیریمی کوربن نےبی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کراس پارٹی مذاکرات کےحوالے سے اپنا طرزعمل بدلے۔

انہوں نے کہ جو مطالبات پہلے مسترد ہوچکے ہیں ان پر دوبارہ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے۔