Friday, April 26, 2024

بریگزٹ پر بورس جانسن کا بل پارلیمنٹ سے منظور

بریگزٹ پر بورس جانسن کا بل پارلیمنٹ سے منظور
January 9, 2020

 لندن (92 نیوز) بریگزٹ پر بورس جانسن کا بل پارلیمنٹ سے منظور ہو گیا۔ 330 ارکان نے حمایت اور 231 نے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔

بورس جانسن کی مشکلات کم ہونا شروع ہو گئی۔ بریگزٹ کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات الیکشن جیتنے کے بعد آسان ہو گئی۔ برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل کی منظوری دے دی۔

حق میں 330 جبکہ 231 اراکین پارلیمنٹ نے مخالفت کی۔ پارلیمنٹ نے 99 کی برتری سے بل کو منظور کر لیا گیا۔

بل کو اگلے ہفتے منظوری کے لیے ہاؤس آف لارڈز میں پیش کیا جائے گا ۔31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے قبل یورپ سے علیحدگی کی راہ ہموار ہونے لگی۔

برسوں کے ناراض و سخت دلائل کے بعد بریگزٹ جس نے دو حکومتوں کا تختہ الٹ دیا ، برطانیہ کی پارلیمنٹ نے بالآخر بریگزٹ کی شرائط کو منظور کر لیا  اور 31 جنوری کو منقسم ملک یوروپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔

 برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز نے آج وزیر اعظم بورس جانسن کے یوروپی یونین سے انخلا کے معاہدے کی 231 کے مقابلے میں 330 ووٹوں سے توثیق کردی ، جس سے برسوں کی تاخیر کے بعد بریگزٹ کے ہونے کا راستہ صاف ہو گیا۔