Monday, May 13, 2024

بریگزٹ معاہدے کی حتمی قانون سازی کی ملکہ الزبتھ دوئم نے منظوری دے دی

بریگزٹ معاہدے کی حتمی قانون سازی کی ملکہ الزبتھ دوئم نے منظوری دے دی
January 23, 2020
 لندن (92 نیوز) برطانوی پارلیمان کی جانب سے بریگزٹ معاہدے کی حتمی قانون سازی کی ملکہ الزبتھ دوئم نے بھی منظوری دے دی۔ علیحدگی کا بل اب قانون بن گیا۔ برطانیہ اور یورپ میں علیحدگی کی راہ میں حائل تمام برطانوی پارلیمانی رکاوٹیں دور ہو گئیں۔ پارلیمان نے بریگزٹ سے متعلق تمام مراحل عبور کر لئے۔ حکمران جماعت انخلا سے متعلق اپنا معاہدہ ایوان زیریں وبالا سے منوانے میں کامیاب ہو گئی۔ برطانوی پارلیمان کی منظوری ملنے کے بعد معاہدے کے بل کو ملکہ الزبتھ کے پاس منطوری کیلئے بھجوایا تو بل کو شاہی منظوری بھی مل گئی۔ ملکہ کی جانب سے بل کی منظوری کی اطلاع بریگزٹ سیکرٹری اسٹیو برکلے نے دی۔ ملکہ کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد یورپ اور برطانیہ میں علیحدگی کا تاریخی بل سرکاری طور پر قانون بن گیا۔ گزشتہ روز برطانوی ایوان زیریں نے ہاؤس آف لارڈز کی ترامیم کو مسترد کر دیا تھا۔ برطانوی پارلیمان کے فیصلے کے بعد یورپی یونین انتیس جنوری کو اس تاریخی معاملے پر سر جوڑے گی جس کے بعد 31 جنوری کو برطانیہ اور یورپ کا سینتالیس سالہ اتحاد اپنے اختتام کو پہنچے گا۔