Friday, May 17, 2024

بریگزٹ معاملے پر برطانوی حکومت کے اتحادیوں میں پھوٹ پڑ گئی

بریگزٹ معاملے پر برطانوی حکومت کے اتحادیوں میں  پھوٹ پڑ گئی
December 6, 2018
لندن ( 92 نیوز)  بریگزٹ کے معاملے پر وزیر اعظم ٹریزا مے کی مشکلات  بڑھنے لگیں ،حکومت کے اتحادیوں میں بھی اس معاملے پر  پھوٹ پڑگئی۔ شمالی آئر لینڈ کی ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی نے  وزیر اعظم ٹریزا مے کو بد عہد قراردیدیا،برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سیمی ولسن کاکہنا تھا کہ شمالی آئر لینٖڈکے معاملے پر حکومت نے انکو دھوکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم اپنی طے کردہ بات سے پیچھے ہٹ گئیں ، جس پر بہت دکھ ہوا۔سیمی ولسن کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنی حکومت بچانے کیلئے ہماری کمر میں چھرا گھونپا۔ یورپی یونین سے انخلا یعنی بریگزٹ پر ڈیل یا نوڈیل بارے پارلیمنٹ میں 11دسمبر کو رائے شماری ہوگی۔