Monday, May 13, 2024

بریگزٹ سے جنم لینے والا تنازع شمالی آئرلینڈ کو جلانے لگا

بریگزٹ سے جنم لینے والا تنازع شمالی آئرلینڈ کو جلانے لگا
April 9, 2021

لندن (92 نیوز) بریگزٹ سے جنم لینے والا تنازع شمالی آئرلینڈ کو جلانے لگا۔ دارالحکومت بیلفاسٹ میں پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بموں سے حملہ اور پتھراؤ کیا۔ پولیس نے واٹرکینن کا استعمال کیا اور متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔ ہنگاموں میں اب تک 55 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف امریکا نے بیلفاسٹ ہنگاموں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے تناؤ میں کمی پر زور دیا ہے۔