Monday, May 13, 2024

بریگزٹ دنیا کیلئے معاشی سست روی کا باعث ہو سکتا ہے ، آئی ایم ایف

بریگزٹ دنیا کیلئے معاشی سست روی کا باعث ہو سکتا ہے ، آئی ایم ایف
October 9, 2019
لندن ( 92 نیوز) آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ بریگزٹ  نہ صرف برطانیہ اور یورپ بلکہ دنیا بھر کیلئے  معاشی سست روی کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف  کی سربراہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بریگزٹ  انتہائی تکلیف دہ عمل ہوگا ،  انہوں نے کہا بالخصوص اُن کم آمدنی والے ممالک کیلئے زیادہ فکرمند ہیں جن کا انحصار برطانیہ اور یورپ پر ہے ۔ کرسٹالینا جارجیوا کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی سیاست دانوں کو بریگزٹ سے متاثرہ افراد کیلئے کوئی محفوظ راستہ تلاش کرنا ہوگا، آئی ایم ایف سربراہ نے مزید کہا کہ عالمی معیشت سست روی کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ تجارتی ٹکراؤ ہے اور دوہزار بیس تک عالمی جی ڈی پی سے سات سو ارب ڈالرز نکل جائیں گے۔