Thursday, April 25, 2024

بریک ڈانس اولمپکس کا حصہ بن گیا

بریک ڈانس اولمپکس کا حصہ بن گیا
December 9, 2020

پیرس (92 نیوز) بریک ڈانس اولمپکس کا حصہ بن گیا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بریک ڈانسنگ کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے اسے پیرس اولمپکس 2024 کا حصہ بنادیا ۔پیرس اولمپکس میں 4 نئے کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اولمپکس کی تاریخ  کا بڑا فیصلہ  ہو گیا،  بریک ڈانس بطور کھیل پہلی بار  اولمپکس کا حصہ بن گیا،انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی  نے بریک ڈانسنگ کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے اسے آئندہ سمر اولمپکس 2024 کا حصہ بنادیا۔

آئی او سی کے صدر تھامس باخ کا کہنا  ہے پیرس اولمپکس2024 میں 4 نئے کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ بریک ڈانسنگ کے  ساتھ سرفنگ، اسکیٹ بورڈنگ اور  کلائمبنگ  شامل ہے۔

تھامس  باخ  نے  ٹوکیو المپکس 2021میں  شرکت کرنے والے  کھلاڑیوں  کی ویکسی نیشن  کی  حوصلہ افزائی  کی اور بیلا روس کے صدر  پر نیشنل اولمپک کمیٹی کی صدارت رکھنے پر   گیمز میں شرکت  پر  پابندی لگا دی ۔

آئی او سی نے کھیلوں کے رولز میں ایک اور تبدیلی   کی ہے  مقامی سطح پر مقبول کھیل اولمپکس میں شامل کیا جاسکتا ہے ، پیر س اولمپکس میں  پچاس فیصد مرد اور پچاس فیصد خواتین ایتھلیٹس  شرکت کرینگی جبکہ  پارکور کے کھیل کو شامل نہیں کیا گیا۔