Thursday, April 18, 2024

بریڈپٹ کی نئی فلم ”الائیڈ“ 23 نومبر کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی

بریڈپٹ کی نئی فلم ”الائیڈ“ 23 نومبر کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی
November 17, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ کے مداحوں کیلئے خوشخبری‘ ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”الائیڈ“ ریلیز کیلئے تیار۔ فلم تیئس نومبر کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رابرٹ زیمیکس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے دوران پیش آنے والے سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے جس میں دو جاسوس ایک جرمن افسر کو قتل کرنے کے مشن کے دوران محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

فلم میں بریڈ پٹ اور میرین کوٹیلارڈ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں لیزی کیپلن، میتھیو گووڈ، جیرڈ ہیرس شامل ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم تیئس نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔