Thursday, March 28, 2024

مصباح الحق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کھیل کر ٹیسٹ میچوں کی ففٹی مکمل کرینگے

مصباح الحق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کھیل کر ٹیسٹ میچوں کی ففٹی مکمل کرینگے
November 17, 2016

کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ مصباح الحق کے لیے خاص بن گیا۔ بطور کپتان وہ اپنے میچز کی ففٹی مکمل کر لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بیٹنگ ہو یا پھر کپتانی، بابائے کرکٹ انگلینڈ ہو، اپنی سیکنڈ ہوم لینڈ یو اے ای کی زمین یا پھر اب کیویز کا دیس ریکارڈ پہ ریکارڈ ایک مصباح کے نام ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ نیوزی لینڈکےخلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بطور کپتان مصباح الحق کا پچاسواں ٹیسٹ ہو گا۔ سٹار مڈل آرڈر بلے باز نے بطور کھلاڑی انیس میچوں میں تینتیس اعشاریہ چھ صفر کی اوسط سے ایک ہزار آٹھ رنز بنائے جبکہ کپتانی کے بوجھ کےساتھ وہ زیادہ دلیر نظر آئے۔

انچاس میچوں میں چون اعشاریہ چھ ایک کی اوسط سے تین ہزار آٹھ سو تیئس رنز جوڑے۔ 15 سنچریاں بھی ٹکا ئیں۔ اڑتالیس میچوں کے بعد مصباح الحق نے اپنے ہی آئیڈیل لیجنڈ عمران خان کو کپتانی میں پیچھے چھوڑا۔ صرف اتناہی نہیں بلکہ مسٹر ٹک ٹک قیادت میں فتوحات کےساتھ بھی سب سے آگے ہیں۔ انچاس میں سے چوبیس کامیابیاں یعنی اڑتالیس اعشاریہ نو آٹھ فیصد سے فتوحات دلانا واحد کپتان مصباح الحق کا کارنامہ ہے۔