Tuesday, April 23, 2024

بریڈ فورڈ میں عید میلاد النبیؐ کی محفل کا اہتمام ، گلہائے عقیدت پیش کئے گئے

بریڈ فورڈ میں عید میلاد النبیؐ کی محفل کا اہتمام ، گلہائے عقیدت پیش کئے گئے
November 30, 2017

لندن ( 92 نیوز ) دنیا بھر کی طرح بریڈ فورڈ میں بھی سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے دن کی مناسبت سے محفل نعت کی روح پرور تقریب کاانعقاد ہوا ۔ محفل میں ثناخوانوں نے خوبصورت کلام سے لوگوں کے دلوں کو منور کیا۔


بریڈ فورڈ میں ہرسال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس سے برطانوی شہر بریڈ فورڈ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعتیہ کلام سے گونج اٹھا ۔ جس میں عالمی شہرت یافتہ نعت خوان تشریف لائے اورنعتیہ کلام سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
دوسری جانب جامعہ صفتہ الاسلام سے پیر حبیب الرحمان محبوبی کی سربراہی میں نمودارہونےوالےسب سے بڑے جلوس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ۔ جس میں برطانیہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔