Sunday, September 8, 2024

برینڈن میک کولم کی پاکستان کے خلاف سیریز میں واپسی کا امکان

برینڈن میک کولم کی پاکستان کے خلاف سیریز میں واپسی کا امکان
January 21, 2016
آکلینڈ (ویب ڈیسک) برینڈن میک کولم کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی کا امکان پیدا ہو گیا۔ کیوی کپتان سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز پچیس جنوری کو شروع ہو گی جبکہ اس کا آخری میچ اکتیس جنوری کو ہو گا۔ کیوی کپتان برینڈن میکلم کی ون ڈے سیریز کے لیے کیوی سکواڈ میں واپسی متوقع ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ سیریز کے آخری میچ میں میزبان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ برینڈن میکلم گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ریڑھ کی ہڈی میں درد کے باعث آو¿ٹ ہو گئے تھے۔