Friday, April 26, 2024

بری امام سرکار کی عرس کی تقریبات پرنو سال بعد پابندی ختم

بری امام سرکار کی عرس کی تقریبات پرنو سال بعد پابندی ختم
May 16, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)بری امام سرکار کی عرس کی تقریبات پر نو سال گزرنے کے بعد پابندیاں ہٹا دی گئیں، اسلام آباد کی  ضلعی انتظامیہ نے محکمہ اوقاف کو عرس کی تین روزہ تقریبات کیلئے ہدایات جاری کردیں۔ تفصیلات  کے مطابق اسلام آباد میں بری امام کے عرس میں نو برس قبل دھماکے کے بعد عرس کی تقریبات پر سیکورٹی وجوہات کی بناء پر پابندی لگا دی گئی تھی جو  انتظامیہ نے نو سال گرزنے کے بعد  پابندیاں ہٹا دی ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ اوقاف کو عرس کی تین روزہ تقریبات کیلئے ہدایات دے دی ہیں اور اٹھائیس مئی سے تیس مئی تک عرس کے انعقاد کیلئے بری امام دربار کی انتظامیہ کو بھی ہدایات دے دی گئی ہیں۔