Friday, April 26, 2024

برہان وانی کی تیسری برسی ، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ

برہان وانی کی تیسری برسی ، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ
July 9, 2019
لندن ( 92 نیوز) برہان وانی کی تیسری برسی پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پاکستانیوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔ دنیا بھر کی طرح لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے سامنے کشمیریوں نے برہان وانی کی تیسری برسی پر مظاہرے کیا ،مظاہرین نے کشمیر کے جھنڈے، بینرز اور برہان وانی کے ساتھ ساتھ حریت قیادت کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر احمد نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی کا کہنا تھا  دنیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے  پاکستان کو کشمیر پر ٹھوس اور جامع پالیسی بنانی ہوگی۔