Saturday, April 20, 2024

برہان وانی شہید کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے

برہان وانی شہید کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے
July 8, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) تحریک آزادی کشمیر کے  درخشاں ستارے برہان وانی شہید کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے، وادی کے چپے چپے پر ترال کی جانب مارچ کے بینرز اور پوسٹر آویزاں کر دیے گئے ہیں جب کہ حریت قیادت نے برسی کے موقع پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے ۔ حریت کمانڈر برہان وانی کا تیسرا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے ۔  کشمیر کے بیٹے نے اپنے خون کی قربانی دے کر تحریک آزادی میں نئی روح پھونکی۔ وادی میں چپے چپے پر ہزاروں پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں،جن پر ترال کی جانب مارچ درج ہے، ان پوسٹرز پر شہید برہان وانی کی تصاویر بھی پرنٹ ہیں ۔ حریت قیادت نے بھی شہید برہان وانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے، انھوں نے کل وادی میں مکمل ہڑتال کی کال بھی دی ہے۔ خوفزدہ قابض انتظامیہ نے برہان وانی کی برسی سے قبل ہی وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرڈالا ہے، کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ برہان وانی کو آٹھ جولائی 2016 کو بھارتی فورسز نے ضلع اننت ناگ میں شہید کیا گیا تھا ، جس کے بعد سے اب تک 991 کشمیری بھارتی بربریت کا نشانہ بن چکے ہیں۔