Sunday, September 8, 2024

برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد شروع ہونیوالا کشمیریوں کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہوگیا

برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد شروع ہونیوالا کشمیریوں کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہوگیا
July 15, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والاکشمیریوں کا احتجاج ساتویں روز میں داخل ہو گیا۔ قابض بھارتی فورسز اب تک چالیس سے زائد کشمیریوں کو شہید اور دو ہزار کو زخمی کر چکی ہیں جبکہ اہم کشمیری رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ظلم و ستم کی طویل داستان جاری ہے نہتے کشمیریوں کی آزادی کے لئے جاری جنگ میں نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت نے ایک نئی روح پھونک دی ۔ گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا احتجاج اب ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر کی سٹرکیں ویران ہیں جبکہ اہم کشمیری رہنماؤں میر واعظ عمرفاروق، سید علی گیلانی اور شبیر شاہ سمیت کئی دیگر کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کشمیریوں کی جنگ آزادی کو کچلنے کے لئے ایک لاکھ  سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے اب ایک مرتبہ پھر شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عالمی ضمیر اب بھی جاگنے کے لئے تیار نہیں  بعد نماز جمعہ بھارتی جارحیت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی ریلیاں نکالیاں گئیں جبکہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے اکثر مقامات پر کرفیو نافذ کئے رکھا۔