Friday, April 19, 2024

برہان انٹرچینج پر پولیس کی پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ

برہان انٹرچینج پر پولیس کی پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ
November 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)صوابی کے بعد کپتان کے کھلاڑی برہان انٹرچینج پہنچے تو پھر پولیس سے آمنا سامنا ہوا پولیس نے شیلنگ کی تو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جھاڑیوں کو آگ لگا دی ۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جو کچھ مرضی ہو جائے وہ ہر صورت بنی گالا پہنچیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق برہان انٹر چینج  کپتان کے کھلاڑیوں کے راستے میں دوسری بڑی رکاوٹ  ہے  تاہم کھلاڑی بھی اسلام آباد پہنچنے کے لئے پر عزم ہیں ۔۔کسی رکاوٹ کو خاطر میں لانے کے لئے تیار نہیں ۔ کھلاڑیوں کا جوش جذبہ پہلے سے بھی زیادہ طویل قافلہ جب برہان انٹر چینج پر پہنچا تو وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک نے پھر حکمرانوں کو للکارا اور اعلان کیا ہر ظلم برداشت کریں گے ۔بنی گالا ہر صورت پہنچیں گے ۔ پی ٹی آئی کے کارکن جب برہان انٹر چینج پہنچے تو پولیس نے شدید شیلنگ کی کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر کنٹینرز کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم کھلاڑی ہیں کہ اپنے کپتان تک پہنچنے کے لئے ہر رکاوٹ سے ٹکرانے کے لئے تیار ہیں ۔ کھلاڑیوں نے جھاڑیوں کو آگ لگا کر اپنا غصہ نکالا برہان کے بعد فتح جنگ انٹر چینج کھلاڑیوں کے لئے امتحان گاہ بنے گا ۔