Saturday, May 11, 2024

برکینا فاسو میں چرچ پر فائرنگ، چار افراد ہلاک

برکینا فاسو میں چرچ پر فائرنگ، چار افراد ہلاک
May 27, 2019
برکینا فاسو ( 92 نیوز ) مغربی افریقہ کے  ملک  برکینا فاسو  میں ایک کیتھولک چرچ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثہ برکینافاسو کےدارالحکومت سے240کلومیٹر دور واقع ایک چرچ میں اس وقت پیش آیا جب وہاں مسیحی برادری ہفتہ وارعبادت کیلئے جمع تھی۔ چرچ کے پادری کا کہنا ہے کہ بھاری اسلحہ اٹھائے متعدد حملہ آور چرچ میں گھسے اورفائرنگ کردی جس سے نہ صرف چرچ میں بلکہ قریبی علاقے میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹس کے مطابق تاحال کسی نےاس واقعےکی ذمہ داری قبول نہیں کی،گزشتہ ایک ماہ میں ملک میں مسیحی عبادت گاہ پرہونےوالا یہ چوتھا حملہ ہے۔ ادھر  نیپال میں تین دھماکوں میں چار افراد ہلاک جب کہ سات زخمی ہو گئے ،رپورٹس کے مطابق کھٹمنڈو میں تین مختلف دھماکوں میں چارافراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ [caption id="attachment_225131" align="alignnone" width="500"] نیپال میں تین دھماکوں میں چار افراد ہلاک[/caption] پہلا دھماکہ ایک رہائشی علاقہ میں، دوسرامضافات میں اور تیسرا اینٹوں کے بھٹے کے پاس ہوا، تمام زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ نیپالی پولیس حکام نے خدشہ ظاہر کیاہےکہ دھماکوں کے پیچھے کسی  باغی گروپ کا ہاتھ ہوسکتاہے۔