Friday, April 26, 2024

برکینا فاسو میں چرچ میں فائرنگ ، 14افراد ہلاک

برکینا فاسو میں چرچ میں فائرنگ ، 14افراد ہلاک
December 2, 2019
برکینا فاسو ( 92 نیوز) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو  میں چرچ میں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ برکینا فاسو کے علاقے اِیست میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے چرچ میں فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ حملے کے وقف چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی  ، حملہ آوروں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ، چھے نومبر کو بھی اِیست کے علاقے میں کان کنوں کو لیجانے والی بسوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں انتالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔