Tuesday, May 21, 2024

برکینا فاسو، دہشت گردوں کی مسجد پر فائرنگ، 16 افراد جاں بحق

برکینا فاسو، دہشت گردوں کی مسجد پر فائرنگ، 16 افراد جاں بحق
October 13, 2019
سالموسی (92 نیوز) افریقی ملک برکینا فاسو بھی دہشت گردوں کے نشانے پرآگیا، مسلح افراد نے سالموسی میں مسجد پر حملہ کردیا، فائرنگ سے 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ برکینا فاسوکے علاقے سالموسی میں دہشت گردوں نے اچانک مسجد پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 13 نمازی موقع پر جاں بحق جبکہ 3 اسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعہ میں متعدد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے، واقعہ کے بعد شہریوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔