Saturday, May 11, 2024

برٹش جونیئر اوپن سکوائش چیمپئن کے چیمپئن  کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

برٹش جونیئر اوپن سکوائش چیمپئن کے چیمپئن  کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
January 8, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) آٹھ سال بعد برٹش  جونیئر اوپن سکوائش چمپئن شپ انڈر 15 کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام نے برٹش اوپن 2020 میں حصہ لینے والے پاکستانی دستے کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا، برٹش جونیئر اوپن میں پاکستان نے ایک گولڈ اور ایک برائونز میڈل جیتا۔ انڈر 15 کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان نے گولڈ میڈل جیتا، برطانیہ سے اسلام آباد پہنچنے والے کھلاڑیوں کے دستے میں 2 آفیشلز سمیت 10 افراد شامل تھے۔ برٹش اوپن ورلڈ اوپن کے بعد سکواش کا دوسرا بڑا ایونٹ ہے،برٹش جونیئرز اوپن سکواش چمپئن شپ کے مقابلے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہوئے۔