Thursday, March 28, 2024

برٹش جونیئر اسکواش کا ٹائٹل پاکستان کے حمزہ کے نام

برٹش جونیئر اسکواش کا ٹائٹل پاکستان کے حمزہ کے نام
January 7, 2020
لندن ( 92 نیوز) پاکستان نے آٹھ سال بعد برٹش جونیئر اسکواش کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، پاکستان کے محمد حمزہ خان نے برطانوی حریف کو 16 منٹ میں ڈھیر کر دیا۔ برٹش جونیئر اسکواش چیمپئن شپ  میں  پاکستان نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،انڈر15 کیٹیگری میں پاکستان کے حمزہ خان چیمپئن بن گئے۔ حمزہ خان نے فائنل مقابلہ میں صرف 16 منٹ میں انگلینڈ کے یوسف شیخ کو زیر کر دیا ،یک طرفہ مقابلے میں حمزہ خان نے4-11، 3-11  اور 7-11 کے اسکور  سے فائنل اپنی نام کیا ۔ پشاور سے تعلق رکھنے حمزہ خان جیت پر خوشی سے  مسرور ہیں ۔ حمزہ خان نے 2017 سے اب تک نو گولڈ میڈل اپنے کر لیے ہیں ،  جس میں دو جونیئر ایشین چیمپئن شپ بھی شامل ہیں۔