Friday, May 17, 2024

برٹش جونیئر اسکوائش ٹورنامنٹ ، انڈر 13 میں عبداللہ نواز، انڈر 15 میں محمد عماد نے میدان مار لیا

برٹش جونیئر اسکوائش ٹورنامنٹ ، انڈر 13 میں عبداللہ نواز، انڈر 15 میں محمد عماد نے میدان مار لیا
January 3, 2020
 لندن (92 نیوز) برٹش جونیئر اسکوائش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی چھا گئے۔ انڈر 13 میں عبداللہ نواز، انڈر 15 میں محمد عماد، انس علی اور حمزہ خان نے میدان مار لیا۔ انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں نے اپنی اپنی کیٹیگری میں کمال کر دکھایا۔ انڈر 13  میں عبداللہ نواز نے امریکا اور ملائیشیا کو شکست دی جبکہ انڈر 15 کے مقابلے میں محمد عماد نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی سمیٹی۔ انس علی شاہ اور حمزہ خان نے اپنے اپنے میچ میں حریف کو ہرایا اور انڈر 17 ایونٹ میں اسد اللہ نے کینیڈا، ولید خلیل اور نور زمان  نے انگلینڈ اور آئیر لینڈ کو شکست دی۔ چیمپین شپ میں انڈر 19 مقابلوں میں بھی حمزہ شریف، حارث قاسم نے کامیابی سمیٹی۔