Saturday, April 20, 2024

برٹش ائیر ویز کا پاکستان میں 11سال بعد فلائٹ آپریشن بحال

برٹش ائیر ویز کا پاکستان میں 11سال بعد فلائٹ آپریشن بحال
June 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کی امن پسندی کا مثبت رنگ نظر آنے لگا ، برٹش ائیر ویز نے   فلائٹ آپریشن 11 سال بعد بحال کر دیا گیا۔ برطانوی ایئرلائن کی پہلی پرواز240 مسافروں کو لے کر لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی،اہم حکومتی شخصیات اورایوی ایشن حکام نے مسافروں کا استقبال کیا۔ پاکستان کا کامیابی کی طرف ایک اور قدم، برٹش ائیر ویز نے 11 سال بعد پاکستان کیلئے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا، 11سال بعد برٹش ایئرویز کی پرواز پاک سرزمین پر لینڈ کر گئی۔ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی پرواز پورے9بجے اسلام آبادایئرپورٹ اتری، بوئنگ سیون ایٹ سیون ڈریم لائنز میں240 مسافر سوار تھے۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان،مشیر تجارت رزاق داؤد، زلفی بخاری نے پرواز اور مسافروں کا استقبال کیا۔ برٹش ایئرویز ہیتھرو اور اسلام آباد کے درمیان ہفتے میں 3پروازیں چلائےگی۔