Sunday, September 8, 2024

برٹش ائیر ویز کا لندن سے لاہور کیلئے براہ راست فضائی آپریشن بحال

برٹش ائیر ویز کا لندن سے لاہور کیلئے براہ راست فضائی آپریشن بحال
October 13, 2020
لاہور (92 نیوز) برٹش ائیر ویز نے لندن سے لاہور کے لئے براہ راست فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا۔ پرواز دوسو چودہ مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی،برٹش ایئرویز نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان کےلئے اپنا فضائی آپریشن معطل کیا ہوا تھا۔ برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لئے اپنا فضائی آپریشن دوبارہ سے بحال کر دیا، برٹش ایئرویز نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے لئے اپنا فضائی آپریشن معطل کیا ہوا تھا۔ گزشتہ رات برٹش ایئر ویز کی پرواز259 لندن سے 214 افراد کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق برٹش ایئرویز کو ہفتہ وار 4 پروازوں کو آمدورفت کی اجازت دی گئی ہے۔ لندن سے لاہور آنے والی پرواز میں 200 مسافر جبکہ 14کرو ممبر شامل تھے جن کا ایئرپورٹ حکام نے استقبال کیا، ایئرپورٹ مینجر اختر مرزا، ڈپٹی مینجر انور ضیاء، ویجلنس اسٹاف عدنان بشیر اور دیگر نے مسافروں کو خوش آمدید کہا۔ جولائی کے آخری ایام میں برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے انتطامات مکمل کرنے سےمتعلق یقین دہانی کرانے کی درخواست بھی کی تھی۔